تازه خبریں

سانحہ کراچی اور روالپنڈی پر شیعہ علماء کونسل سندھ کی اہم پریس کانفرنس

جعفریہ پریس –  شیعہ علما کونسل  پاکستان مرکزی رہنماء علامہ شبیر حسن میثمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی جمعہ کے مظاہروں کے ملتوی ہونے کی تفصیل بتا نے کے بعد کہا کہ اب پنجاب حکومت نے شیعہ علماء کونسل پاکستان  کے مرکزی رہنماؤں کو اطمینان دیا ہے کے شفاف اور بغیر کسی تعصب کے تحقیقات ہوں گی جس کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان نے تمام احتجاجی مظاہروں کو عارضی طور پر ملتوی کر دیئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ آج پھر ہم ایک درد ناک سانحہ کے بعد اب میڈیا سے خطاب کر رہے ہیں
اس کا جواب ہم کس سے لیں ؟ مظلوموں کے خوں کا قصاص کس سے طلب کریں ؟  حکومت ؟ عدلیہ ؟ریاست ؟ یہی صاحبان اقتدار قدرت ہے نہ حکومت اپنی گرفت کرنے کے لیے تیار ہے نہ ریاست اس گھناؤنی سازش کو روکنے میں کامیاب ہے اور نہ ہی عدلیہ ان مجرموں کو سزا دیتی ہے
دیگر سانحات کی طرح راولپنڈی سانحہ کے حقائق کیوں منظر عام پر نہیں لائے جا رہے ؟
١.مسجد  کے مولوی نے اشتعال انگیز تقریر کس کے  کہنے پر کی ؟ اسے منظر عام پر لایا جائے .
٢.دو دن پہلے ٹویٹر پر پیغامات کس نے دیے ؟
٣.مسجد میں پہلے سے پتھر کس مقصد کے لیے جمع کیے ؟
٤.مسجد سے پٹرول بم کس نے پھینکے ؟
٥.دکانوں کو جلانے کے لیے کمیکل کہاں سے آیا ؟
٦.کرفیو کے اعلام میں امام بارگاہ کس نے جلاے؟
٧.مدرسے کے ٣٠٠ طالب علم لاپتہ ہیں تو اب تک ان کے ماں باپ نے ایف آئی آر کیوں نہیں کٹوائی؟