تازه خبریں

سانحہ کچہری اسلام آباد میں شہید ہونے والے ایڈووکیٹ سید تنویرحیدر کی رسم قل میں شیعہ علماء کونسل پاکستان گجرانوالا ڈویژن اور ڈسٹرکٹ گجرات کے وفد نے خصوصی شرکت

گزشتہ دنوں شرپسند دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں کچہری اسلام آباد میں شہید ہونے والے ایڈووکیٹ سید تنویرحیدر کی رسم قل میں شیعہ علماء کونسل پاکستان گجرانوالا ڈویژن اور ڈسٹرکٹ گجرات کے وفد نے خصوصی شرکت کی . جعفریہ پریس کے رپورٹ کے مطابق شیعہ علماٴ کونسل گجرات کے وفد نےموضع قاضی باقر تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں سانحہ کچہری اسلام آباد میں شہید ہونیوالے ایڈووکیٹ سید تنویر حیدر کے ختم قل میں شرکت کی اور شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی . وفد میں صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ محمد زمان حسینی،سیکریڑی مجلس نظارت جے ایس و پاکستان اور ضلعی صدرشیعہ علماء کونسل گجرات سید الطاف عباس کاظمی،ضلعی راہنما علامہ سید حسنین کاظمی ، علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی ، تحصیل صدر سرائے عالمگیر سید حسنین کاظمی شامل تھے جبکہ اس موقع پر سابق چیف جسٹس پاکستان افتحار محمد چوہدری بھی تشریف لائے،علماٴ کرام سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی.