جعفریہ پریس – شعبہ خدمت زائرین قم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جاری مجالس و محافل جشن کا انعقاد زائرین محترم کے لئے فکری ، تربیتی ، عقائدی و دیگر حلقہ هائے انسانی میں درستگی و بهتری کے لئے موزوں ثابت ہو رہا ہے ، جس کی تازہ ترین مثال دارالتلاوه میں مجلس عزاء سماعت کرنے کے لئے آئے ہوئے ایک سنی مسلمان کا مذہب حقہ اہلبیت (ع) کو قبول کرتے ہوئے شیعہ ہوجانا ہے .
زائرین کے لئے مجالس و محافل ہائے جشن کا انعقاد دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان ، قم المقدسہ میں موجود شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے کیا جاتا ہے ، جس میں سنی شیعہ تمام مسلمان شریک ہوتے ہیں اور کئی سنی بہائی مذہب تشیع کو اپنا لیتے ہیں . دارالتلاوه میں آئے ہوئے ستر سال سے زیاده عمر رسیده سنی مسلمان رحیم بخش نے مذہب حقہ اہلبیت (ع) کو قبول کرتے ہوئے شیعہ ہو گئے
کراچی سے تعلق رکهنے والے رحیم بخش نامی سنی مسلمان نے شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے مجلس عزاء میں شریک ہو کر مذهب حق کو قبول کیا جس کے بعد رحیم بخش کا نام مسئول شعبه خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے غلام حسین رحیم بخش تجویز کیا ہے اس موقع پر مسئول شعبه خدمت زائرین کا کهنا تها که رحیم بخش صاحب کی زندگی میں تبدیلی ان کے ایمان کامل کا نتیجہ ہے قائد محترم کا فرمان ہے که تشیع اسلام کی سب سے افضل ، بهتر و کامل تعبیر ہے .
خداوند عالم اس عمر رسیدہ شخص کو تاحیات ایمان نصیب فرمائے اور مسئول شعبہ خدمت زائرین و باقی تمام شعبہ میں خدمات انجام دینے والے حضرات کی نیک توفیقات میں اضافہ فرمائے .آمین !