• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

سعودی عرب کی جانب سے لاکھوں پاکستانیوں کو رمضان المبارک میں ملنے والا ہے تحفہ، خوشخبری آگئی

سعودی عرب کی جانب سے لاکھوں پاکستانیوں کو رمضان المبارک میں ملنے والا ہے تحفہ، خوشخبری آگئی

سعودی عرب کی جانب سے 18 سے زائد ممالک کے عوام کو رمضان کے تمام روزوں میں افطاری کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس افطار ضیافت سے پاکستان میں مقیم لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد نے 1441ھ کے ماہ صیام کے موقع پر حسب سابق دنیا بھر میں روزہ داروں کی افطاری کے پروگرام عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

یہ پروگرام ماہ صیام میں 18 ممالک میں جاری رہے گا اور تقریبا ایک ملین روزہ داروں کو افطاری کرائی جائے گی۔ سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ افطار پروگرام کا دائرہ بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ روزہ داروں کے اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے اس بار 5 ملین ریال کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق افطار پروگرام خادم الحرمین الشریفین کے دنیا بھر میں فلاحی، دینی اور خیراتی پروگراموں کا حصہ ہے۔

رواں سال سعودی عرب کی طرف سے 18 ممالک میں روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ ان ممالک میں جیبوتی، ملائیشیا، فلپائن، ایتھوپیا، کیمرون، یوگنڈا، جنوبی افریقا، ارجں ٹائن، تھائی لینڈ، بوسنیہ، ہرسک، آسٹریلیا، چاڈ، پاکستان، سوڈان، بھارت، سینیگال، کینیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

سعودی وزارت مذہبی امور کی طرف سے افطار پروگرام کے تحت قائم کردہ اسلامی مراکز اور سفارت خانوں مذہبی اتاشی دفاتر سے روزہ داروں میں افطاری کا سامان اور خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔