تازه خبریں

سندھ کے مشہورومعروف ذاکراہل بیت ملنگ نیازعلی کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا

جعفریہ پریس – روہڑی ، سندھ کے مشہور ومعروف ذاکراہل بیت ملنگ نیاز علی 87 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔  مرحوم کی نماز جنازہ استاد العلما علامہ شیخ ثابت علی نجفی نے مدرسہ جامعہ حجت چھوٹی پٹنی میں پڑھائی، نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ارشاد علی نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے نائب صدرعلامہ سید محسن علی نقوی ،علامہ حیدر علی جوادی،  سید عالم حسین شاہ موسوی، گدا حسین اورریجھ علی شاہ کے گدی نشین سید سردار علی شاہ اورعابد علی شاہ سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو مدرسہ جامعہ حجت کے احاطے میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔