جعفریہ پریس۔قائد ملت جعفریہ و نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی تین روزہ کامیاب دورہ سندھ کے بعد طویل مسافت طے کر کے پنجاب کے شہر جھنگ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے مسلسل دورہ جات کے سلسلے میں آج سہ پہر کو گڑ مور چوک پہنچے جہاں مومنین نے ہزاروں کی تعداد میں اپنے محبوب قائد کا شاندار والہانہ استقبال کیا اور گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور ہزاروں پیادوں کا قافلہ جلسہ گاہ تک قائد محبوب کے ہمراہ رہا اور قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے کے نعروں سے سرزمین جھنگ کی فضا گونجتی رہی۔استقبالیہ ریلی میں شیعہ علماکونسل اور ذیلی اداروں کے علاوہ دیگر شیعہ تنظیموں کے کارکنان بھی قائد محترم سے اظہار عقیدت کے لیے کثیر تعداد بھی موجود تھے۔بعدمیں قائد محبوب نے جلسہ گاہ میں موجودہزاروں پرستاروں سے خطاب کیا اور حالات حاضرہ بالخصوص عراق کی صورت حال پر اپنا اور ملت تشیع پاکستان کا موقف بیان کیا۔ اس کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف تنظیموں اور اداروں کے وفود نے ملاقاتیں کیں اور مسائل پر راہنمائی حاصل کی۔ یاد رہے کہ قائد ملت جعفریہ طویل عرصے سے موسم کی شدت اورشدید خطرے کے باوجود بزریعہ زمینی را ستہ مومنین کی احوال پرسی کے لئے ہمہ وقت چاروں صوبوں میں ان کے درمیاں حاضر ہیں۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد