تازه خبریں

سید حسن نصر اللہ کا لبنان میں قتل اور تشدد کے واقعات پرانتباہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے شہر طرابلس میں امل تحریک کے ایک  مجاہد اور دلیر رہنما شیخ سعد الدین غبہ کے قتل کے بعد لبنان میں قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ سعد الدین پر اس سے پہلے بھی کئي بار دہشت گردانہ حملے کئے  گئے انھوں نے شیخ سعد الدین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے پاک اور دلیر انسان کو قتل کرکے لبنان کے قومی اور مذہبی اتحاد کو نشانہ بنایا ہے۔ سید حسن نصر الہ نے لبنان کی عدلیہ اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جرم میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں اور آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کی کوشش کریں ۔ انھوں نے کہا کہ طرابلس، ضاحیہ میں بم دھماکے حظرناک پیغام ہیں اور شیخ سعد الدین کا قتل بھی خطرناک پیغام ہے  سید حسن نصر اللہ نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ تشدد میں ملوث افراد کو لگآم دینے کی کوشش کرے۔