• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

سید سکندرعباس گیلانی ایڈووکیٹ کی والدہ کی نمازجنازہ شہید آباد محمود کوٹ (مظفرگڑھ) میں ادا کردی گئی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت

جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے پرنسپل سیکرٹری سید سکندرعباس گیلانی ایڈووکیٹ کی والدہ کی نمازجنازہ شہید آباد محمود کوٹ (مظفر گڑھ) میں ادا کردی گئی، اس افسوسناک موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان سمیت وزارت حسین نقوی ایڈوکیٹ، علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت-
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے پرنسپل سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ کی والدہ ماجدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گزشتہ شب انتقال کرگئیں ، مرحومہ کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں شہید آباد محمود کوٹ ضلع مظفر گڑھ میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ ادھر اپنے تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی، شیعہ علماء کونسل کے سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، صدر پنجاب علامہ مظہر عباس علوی، صدر خیبرپختونخواہ علامہ محمد رمضان توقیر، صدر سندھ علامہ محمد باقر نجفی ، بلوچستان کے صدر مولانا اکبر حسین زاہدی،گلگت بلتستان کے صدر علامہ آغا سید محمد عباس رضوی، آزاد کشمیر کے صدر سید ذوالفقار حسین بخاری، سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ ،غلام حیدر حیدری ایڈووکیٹ، علامہ اشفاق حسین وحیدی ،علامہ مشتاق ہمدانی، علامہ غلام قاسم جعفری، ثقلین مشتاق سمیت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔