جعفریہ پریس – شرپسند دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ علماء کونسل خانپور یونٹ کے صدر ڈاکٹر غلام مصطفی شہید ہوگئے ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شرپسند دھشتگردوں نے ڈاکٹر غلام مصطفی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نماز مغربین کے بعد اپنے گھر پہنچے تھے ۔ جیسے ہی اپنے گھر کے سامنے پہنچے تو شرپسند عناصر نے ان پر اندھادہند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر غلام مصطفی شدید زخمی ہوچکے اور زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق شرپسند دہشتگرد اپنے آباء و اجداد کی طرح موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔
آج سینکڑوں مومنین، شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،جعفریہ یوتھ کے کارکنان سمیت لواحقین کی موجودگی میں شہید ڈاکٹر غلام مصطفی کی نماز جنازہ رحیم یار خان کے بزرگ رہنما علامہ علی شیر کی اقتداء میں ادا کر دی گئی ۔ جس کے بعد مومنین کی آہ و سسکیوں کے درمیان شہید کو علاقائی قبرستان میں دفن کردیا گیا ۔
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی نے اپنے مذمتی بیان میں اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن بہ دن ملک کی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے، ایک ہی علاقے میں ہمارے مخلص اور فعال کارکنان اور قومی قیادت کے با وفا ساتہیوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے مگر حکومت اور انتظامیہ ٹس سے مس بھی نہیں ہو رہی ۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں اور قرآنی اور اسلامی احکامات کو نذر انداز کرکے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔
انہوں نے آخر میں شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین اور ورثا کے ساتھ ہمدلی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت