تازه خبریں

سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں قتل و غارت ایک سوالیہ نشان ہے حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال اور عزت وآبرو کے تحفظ کو یقینی بنائیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ ساجد علی نقوی نے راولپنڈی کے واقعات کے بعد پورے ملک خصوصاً شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انسانیت سوز واقعات اور عوام کے گلے کاٹنا کھلی درندگی ہے سیکورٹی ادارے سرکاٹ کر چوک اور چورنگیوں پر لٹکانے والوں کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کریں اور اس سازش کے پیچھے کارفرما ہاتھوں کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے گلشن اقبال اور دیگر مقامات پر بےگناہوں کے قتل پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں قتل و غارت ایک سوالیہ نشان ہے حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہئے کہ وہ عوام کی جان و مال اور عزت وآبرو کے تحفظ کو یقینی بنائے۔