تازه خبریں

شام ، صہیونی حملے میں حزب اللہ کے چھ مجاہدین شہید

جعفریہ پریس – قنیطرہ شام میں 18-1-2015 اتوار کی شام کو اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹر کے میزائلی حملے میں حزب اللہ کے چھ مجاہدین شہید ہوگئے ہیں یہ مجاہدین اس وقت قنیطرہ میں واقع گاوں مزرعۃ الامل کا دورہ کر رہے تھے ، شھداء میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر ابو علی الاقلیم اور شہید عماد مغنیہ کے فرزند جہاد مغنیہ بھی شامل ہیں ، یاد رہے کہ جھاد مغنیہ کے والد شہید عماد مغنیہ جوکہ حزب اللہ کے عسکری ونگ کے لیڈر تھے کو بھی اسرائیل نے اپنے جاسوں کے ذریعے فروری 2008 کو دمشق میں شہید کرایا تھا ۔
حزب اللہ نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک جوابی کاروائی کے متعلق کچھ نہیں کہا ، مگراس حادثے کے بعد اسرائیل نے کہا کہ ہم کو حزب اللہ کی طرف سے جوابی کاروائی کا تو یقین ہے مگر ہم سوچ  یہ رہے ہیں کہ حزب اللہ کب اور کیسے جوابی کاروائی کرے گی ۔
حزب اللہ کی طرف سے جوابی کاروائی کے بارے میں ابھی تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ سید حسن نصر اللہ نہ فقط لبنان کے بلکہ علاقائی سطح پر ایک لیڈر ہیں لہذا انہوں نے سارے علاقے کو دیکھ کر جواب دینا ہوگا ۔ 
حزب اللہ جنگ کی قدرت رکھنے کے باوجود ضروری نہیں کہ جواب جنگ کی صورت میں دے تو اس صورت میں ممکن ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کو ایسا جواب دے جس کا اثر اور دکھ اسرائیل کے لیئے دیرپا ہو۔