تازه خبریں

شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پراسرائیل کا میزائل حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پراسرائیل کا میزائل حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پراسرائیل کے میزائل حملےمیں دو فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔۔۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق حملے میں ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کو نشانہ بنایا گیا۔ ۔حملے میں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ۔۔جس کے بعد ہوائی اڈے کو بند کردیا گیا ہے، سات ماہ کے عرصے میں اسے دوسری مرتبہ بند کیا گیا ہے۔۔اسرائیلی حملے سے ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ حملے میں ہوائی اڈے اور اس کے قریب موجود اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے