جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل بلتستان کے صدر علامہ شیخ فدا حسین عبادی نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم بارہ دنوں سے مسلسل بند رکھا ہوا ہے، جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق اور زیادتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر شاہراہ قراقرم کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرے اور اس روڈ کو جلد از جلد کھول دیا جائے۔ علامہ شیخ فدا حسین عبادی نے کہا کہ جب بھی حالات خراب ہوتے ہیں تو حکومت حالات ٹھیک کرنے کے بجائے گلگت اور راولپنڈی روڈ کو بند کر دتی ہے اس سے نہ صرف گلگت بلتستان کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔