جعفریہ پریس – نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شاہ پور سرگودھا پہنچے، جہاں پر جے ایس او، جعفریہ یوتھ ، تنظیمی کارکنان اور علماء کرام سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا. اور استقبالیہ ریلی کی شکل میں امام بارگاہ قصر عبّاس کوٹ بھائی خان تک لایا گیا جہاں پر انہوں نے مجلس عزا سے خطاب کیا-
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شاہ پور میں تنظیمی کارکنان اورعلماء کرام سمیت مومنین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار بہادرعبّاس مکین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعزاز میں خصوصی استقابلیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی – ممبر صوبائی اسمبلی سردار بہادرعبّاس مکین کی جانب سے ترتیب دی گئی استقابلیہ تقریب میں ملکی و قومی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی –