جعفریہ پریس – پاکستان کے مرکزی حب کراچی میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے حماد رضا شہید کر دئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ممتاز عالم دین علامہ پروفیسرتقی ہادی آفس سے گھرجانے کے لئے رکشے پرسوار ہوئے ہی تھے کہ موٹر سائيکل پر سوار تکفیری دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید تقی ہادی جعفریہ ڈیزاسٹر سل ( جے ڈی سی ) میں شعبہ تعلیم کے سربراہ بھی تھے، اس کے علاوہ وہ تعلیمی بورڈز میں امتحانی امور اور مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ شہید ہادی نقوی عربی زبان کے عالم اور اتحاد بین المسلمین کے داعی بھی تھے۔ جبکہ دوسری طرف شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی ساوتھ زون کے حماد رضا بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید کر دئے گئے ۔ علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے حماد رضا کی شہادت پر جے ایس او ، جعفریہ یوتھ ، شیعہ علما کونسل پاکستان اورقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے-