• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

شعبہ زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ کی جانب سے ایک زائر کا قم المقدسہ میں فوت ہونے پر کفن , دفن اور نماز میت کا مکمل اہتمام

تفصیلات کے مطابق یکم جون کو دن گیارہ بجے دفتر قائد ملت جعفریہ و نمائندہ ولی فقیہ میں وہاڑی کے قافلہ سالار مولانا شیخ منظور صادقی کا فون آیا کہ حسینیہ امام صادق قم میں مقیم کاروان حسینی کا 55 سالہ زائر طالب حسین عباسی سخت مریض ہوگیا ہے خبر سنتے ہی مسئول شعبہ زائرین سید ناصر عباس انقلابی کامکار ہسپتال  پہنچ گئے جہاں زائر بی بی معصومہ فوت ہو چکا تھا . سید ناصر انقلابی صاحب نے ہسپتال کے ڈاکٹر سے ملکر تمام قانونی کاروایاں مکمل کیں اور میت کو قبرستان بہشت معصومہ منتقل کروایا  جبکہ بہشت معصومہ میں بھی تمام قانونی پیچیدگیاں حل کروا کر میت کا غسل کفت کا انتظام کیا  اور دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ کے پیڈ کے ذریعے 20 لاکھ تومان کا کام فری کروایا اور دوسرے دن دو جون کو صبح 9 بجے صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں نماز میت پڑھی گئی. جس میں علماء طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی . اور بہشت معصومہ میں دفن کروانے کے بعد رات کو بعد از مغربین دار التلاوہ بی بی حرم معصومہ میں زائر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جسمیں مولانا شیخ منظور حسین نے خطاب کیا اور مرحوم کیلئے نماز وحشت قبر کا بھی اعلان کیا گیا دفتر قائد ملت جعفریہ کی طرف سے مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی گئی .
انشاء اللہ شعبہ زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے زائرین بی بی معصومہ کی تمام تر مشکلات میں خصوصی تعاون جاری رہے گا.