جعفریہ پریس۔ شعیہ علماء کونسل کی کوششوں سے تفتان باڈر پر پھنسے زائرین کی بارہ بسیں کوئٹہ روانہ ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ تفتان کے بعد عراق ، ایران زیارات سے واپس آنے والے زائرین کو سیکورٹی بہانے تفتان باڈر پر روک دیا گیا ، جس پر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے شدید احتجاج کیا بالآخر شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ہزارہ اور شیعہ علماء سندھ کے صوبائی نائب صدرعلامہ ریاض حسین الحسینی کی کوششوں سے آج بارہ بسیں تفتان سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوئی جن میں علامہ ریاض حسین الحسینی بھی شامل ہیں ۔ جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ہزارہ نے نادار زائرین کی کھانے پینے کی اشیا سمیت مالی مدد بھی کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شعیہ علماء کونسل سانحہ تفتان کے پھنسے زائرین کو تفتان باڈر سے کوئٹہ لا چکی ہے–