جعفریہ پریس – شیعہ عُلماء کونسل سنده کی صوبائی جعفریہ کونسل کا اہم ترین اجلاس صوبائی صدرعلامہ شیخ محمد باقر نجفی کی زیرِ صدارت مسجد و امام بارگاهِ سجّادیہ جامشورو میں 21 اور 22 فروری کو منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عبّاس تقوی٬ صوبائی سینئیر نائب صدر علامہ ریاض حُسین الحسینی٬ صوبائی نائب صدور علامہ محمد علی جروار٬ برادر کاظم شاه نقوی٬ صوبائی سیکریٹری مالیات برادر حسنین مهدی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی محمد رضوی سمیت صوبائی کابینہ کے تمام ارکان بالخصوص نے شرکت کی٬ جبکہ شیعہ عُلماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر محترم حاجی شفیع محمد پتافی صاحب اجلاس میں مهمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے-
اجلاس میں سندھ بھر سے تمام ڈویژن اور اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے بهرپور شرکت کی٬ ادهر کراچی ڈویژن سے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز نے ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ فیاض حسین مطہری کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی-
اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سیّد ناظر عبّاس تقوی صاحب اور صوبائی نائب صدر علامه ریاض حسین الحسینی صاحب نے سانحہ شکار پُور کے بعد پیش آنے والی مشکلات اور اُن کے حل کے سلسلے میں شیعہ عُلماء کونسل سنده کے اقدامات و خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں جبکہ علامه سیّد ناظر عبّاس تقوی صاحب نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کُشی کی روک تهام اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کے لیے حکومت سے کیے گئے مطالبات اور حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی مثبت کوششوں سے آگاه کیا-
صوبائی جعفریہ کونسل سندھ کے اجلاس میں “عظمتِ شُہداء کانفرنس” کے انعقاد کے سلسلے میں تمام اہم امُورکا تفصیلی طور پرجائزه لیا گیا اور تمام اضلاع سے اس سلسلے میں تجاویز بھی طلب کی گئیں اور تمام تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوراُن پرعمل درآمد کے لیے احکامات بهی جاری کئے گئے،
اجلاس میں اتّفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ شیعہ عُلماء کونسل سنده انفرادی حیثیت سے “عظمتِ شُهداء کانفرنس” کی میزبانی کے فرائض انجام دے گی-
اس موقع پرشیعہ عُلماء کونسل سنده کے تمام اضلاع نے شُہدائے شکارپُور کی عظیم قربانی کو شایانِ شان انداز میں خراجِ تحسین و خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل اور تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے “عظمتِ شُہداء کانفرنس” کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کا عزم کیا-
خطیبِ حُریّت علامه سیّد ناظر عبّاس تقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ہدف نہ کسی سے مقابلہ ہے نہ پوائنٹ اسکورنگ٬ ہم خالصتاً رضائے الٰهی کے لیے خلوصِ نیّت سے اپنے شُہداء سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے جارہے ہیں٬ پروردگار ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس عملِ خیر کو شُہداء کے درجات کی بلندی کے لیے وسیلہ قراردے.
اجلاس کی آخری نشست میں تمام اضلاع کے نمائندگان نے اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ پچھلے 3 سالہ دور میں بہترین کارکردگی کے اعتزاز میں صوبائی صدر و صوبائی جنرل سیکریٹری کی جانب سے تمام اضلاع کو “حُسنِ کارکردگی ایوارڈ” پیش کیا گیا-
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات