جعفریہ پریس – صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان علامہ سید عباس رضوی نے شکارپور سانحہ کے رد عمل میں کہا کہ آج شکار پور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الٖفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی ذمہ د اری ہے۔کہ وہ عوام کی جان، مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو بہتر سلیقے سے انجام دے۔بار بار دہشت گردی کے واقعات ہونا اور انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ اسکے لیے روک ٹوک کا نہ ہونا باعث افسوس ہے۔ملّت تشیع ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ارباب اقتدار اس نکتے پر بھی توجہ دے کہ کن لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے اور کون ظلم کر رہا ہے۔سچ اور جھوٹ،حق اور ناحق اور اس قسم کے اندوہ ناک سانحات جو ماضی میں ہوے ہیں ان کے حقائق منظر عام پہ آتے تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔
ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کو مجرموں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزادے۔