قربانیاں رنگ لائینگی، فلسطینی و لبنانی بہادر نہ صرف سروخرو بلکہ فلسطین اور بیت المقدس آزاد ہوگا،قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی حجة الاسلام سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق پر گہرے دکھ کا اظہار،رہبر انقلاب اسلامی اور لبنانی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار، ناجائز صہیونی ریاست نے دنیا کا امن داﺅ پر لگادیا، علامہ سید ساجدعلی نقوی
اسلام آباد24 اکتوبر 2024ء ( جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں قربانیاں رنگ لائیں گی، فلسطینی و لبنانی بہادر نہ صرف سرخرو ہونگے بلکہ بیت المقدس آزاد ہوگا، لبنان کی قدآور ،مدبر مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیت سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق پر گہرے دکھ اور شہید کے خانوادہ اور لبنانی عوام سے اظہارتعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان مشکل ترین لمحات میں پاکستانی عوام اپنے لبنانی و فلسطینی عوام کیساتھ شریک غم ہیں ۔
انہو ں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مزید کہاکہ بیت المقدس اور سرزمین انبیاءکی آزادی کےلئے شہید اسماعیل ہنیہ،شہیدحسن نصراللہ، شہید یحییٰ السنوار اور اب شہید سید ہاشم صفی الدین سمیت ہزاروں عوام کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور جدوجہد آزادی کی یہ تحریک جلد اپنی منزل تک پہنچے گی اور سامراج اورصہیونیت پر خوف کے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ ا نہوںنے مزید کہاکہ سامراج کی سرپرستی میں ناجائز صہیونی ریاست نے دنیا کا امن داﺅ پر لگادیاہے جس نے فلسطین، لبنان اور شام میں نہ صرف بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹرزاور انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کی ہیں بلکہ بلکہ وہ ظالمانہ اورشیطانی اقدامات اٹھائے ہیں جن کی دنیا کے ظلم میں مثال تک ڈھونڈنا مشکل ہے اگر اس ناجائز صہیونی ریاست کے یہ مظالم جاری رہے تو دنیا یاد رکھے کہ اس کے اثرات سے کوئی محفوظ نہ ہوگا اس لئے اب بھی وقت ہے دنیا ہوش کے ناخن لے سامراج اوراسکے بغل بچے کو لگام دے۔