تازه خبریں

سید راشد عباس نقوی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر منتخب

شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

“شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کے خون نے ہمیشہ ملت کی آبیاری کی ہے۔” مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

اسلام آباد 28 اپریل، 2023ء(جعفریہ پریس پاکستان ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے یوم شہدائے جے ایس او کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یقیناً شہداء کے خون نے ہمیشہ ملت کی آبیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی خدمت میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے جے ایس او کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ شہداء کی قربانی کو یاد رکھتے ہوئے ہمیشہ قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور نظریہ قیادت پر قائم رہتے ہوئے نوجوانوں کی تربیت اور طلباء کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔