جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظرعباس تقوی نے کہا ہے کہ شہید دیدار حسین جلبانی ایک عوامی شخصیت تھے اتحاد و وحدت کے لئے ہر وقت ہمہ تن گوش تھے۔ آئمہ جمعہ کے علاوہ انہوں نے اپنا تنظیمی سفر بھی بہت تیزی کے ساتھ طے کیا اور کراچی میں قوم و ملت کے حوالے سے ایک اہم مقام بنایا ان کی شہادت جہاں ایک عالم کی موت ہے وہیں کراچی کے عوام کے لئے ایک درد بھی ہے۔ خدا ہم سب کو اس راہ کا راہی بنائے۔ ہم اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے شہید دیدار حسین جلبانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے خانوادہ، رفقاء اور تنظیمی ساتھیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔