شیعہ علما کونسل پاکستان اور جے ایس او کی طرف سے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان اتحاد امت کانفرنس لاھور قومی مرکز شادمان ٹاون میں منعقد کی گئی پروگرام کی دو نشستیں ھوئیں پہلی نشست کی صدارت مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے کی مہمانان خصوصی میں مرکزی نائب صدر مولانامظہر علوی،صوبائی صدورمولانا سبطین سبزواری،مولانا حمید امامی تھے دوسری نشست مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی قائد شہید کے فرزند علامہ سید علی الحسینی،علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ قاضی نیاز حسین نقوی،پیر اعجاز ھاشمی صدر جمعیت علما پاکستان تھےاس کانفرنس میں علامہ عارف حسین واحدی،علامہ سید علی حسینی،علامہ قاضی نیاز حسین نقوی،علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ رمضان توقیر،پیر اعجاز ھاشمی،مولانا مظہر علوی،مولانا سبطین سبزواری،مولانا حمید حسین امامی،مولانا افضل حیدری،مولانا باقر گھلو،مولانا حافظ کاظم رضا،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر زاھد علی عسکر آخوندزادہ،مولاناقاضی غلام مرتضی،مولانا سید اشتیاق کاظمی نائب صدر پنجاب،مولانا زاھد بخاری جنرل سیکریٹری کے پی کے،مولانا حسن رضا قمی،مولانا مشتاق جعفری،برادر وفا عباس مرکزی صدر جے ایس او،ادر لعل مہدی چیئرمین آئی او،مولانا اعجاز مہدی اور دیگر کثیر تعداد میں علما کرام اور عمائدین نے شرکت اور خطاب کیا،قراردادوں میں قائد شہید علامہ عارف الحسینی،علامہ مفتی جعفر حسین،علامہ سید محمد دھلوی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور قاٗد محترم علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں ان کے مشن کو جاری رکحنے کا عہد کیا گیا،عالمی دھشت گردی کشمیر،فلسطین،شام،یمن،بحرین،پاکستان،افغانستان وغیرہ کی شدید مذمت کی گئی،امت اسلامیہ کو اتحاد و وحدت کے ساتھ یہود و ھنود کی سازشوں اور اسلام دشمن کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی گئی،عزاداری سید الشہدا کے خلاف مقدمات کی مذمت اور فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا،اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ تفتان میں زائرین کی مشکلات کو فوری حل کیا جائے،علامہ رمضان توقیر کی توھین کی مزمت کی گئی،جنگ کراچی میں چھپنے والے مضمون میں قیادت کی توھین کی مذمت کی گئی،انڈیا کے وزیر داخلہ کی کشمیر اور پاکستان کے خلاف ھرزہ سرائی پر وزیر داخلہ چوھدری نثار علی کے موقف کی بھر پور تائید کی گئی،علامہ عارف واحدی نے اس پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں شیعہ علما کونسل،جے ایس او کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا