جعفریہ پریس علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے امپھری روڈ گلگت میں برسی شہید ضیاء الدین رضوی سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کے یقینا شہید آغا ضیاء الدّین رضوی کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا لیکن ہم سمجھتے ہیں شہید آغا ضیاء الدّین رضوی ایک فرد کا نام نہیں تھا ایک مشن ایک تحریک کا نام تھا شہید آغا ضیاء الدّین رضوی صرف شیعہ حقوق کے لیے جدوجہد نہیں کر رہے تھے بلکہ پورے خطے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور امت مسلمہ کے لیے جدوجہد کر رہے تھے شہید آغا ضیاء الدّین رضوی کی برسی منانے کا مقصد یہی ہے کے ہم انکے خوں سے تجدید عہد کرتے ہیں کے اے شہید آغا ضیاء الدّین رضوی جو مشن آپنے شروع کیا تھا اسکو جاری و ساری رکھیںگے شہید آغا ضیاء الدّین رضوی کی شہادت اور گلگت بلتستان کو جدا کرنے کی جو کوششیں ہو رہی ہے یہ عالمی سازشیں جو تشیع کے خلاف ہو رہی ہیں اسکا ایک حصہ ہو سکتا ہے جس طرح نائیجریا میں ہزاروں شیعوں کا قتل عام کیا گیا شیخ ذکزاکی کو زخمی حالت میں قیدو بند کی صعوبت میں ڈالا گیا سعودیہ میں قائد ملت جعفریہ شیخ آیت الله شیخ نمر کا جس طرح سے سر قلم کیا گیا اور وہاں کے شیعوں کے خلاف مسلسل ایک ظلم ستم جاری ہے و بحران عراق، شام ،لبنان کی صورتحال کو دیکھ کر لگ رہا ہے ایک بہت بڑی سازش ہے اور وہی سازش پاکستان میں بھی پہنچ رہی ہے پاکستان میں تشیع کو محدود کرنے عزاداری کو محدود کرنے کی جو سازش ہو رہی ہے یہ ایک عالمی سازش کا حصہ ہے بنو امیہ بنو عبّاس کے دور میں عزاداری کو کوئی نہیں روک سکا جب شیعہ انگلیوں پر گنے جاسکتے تھے تو اب کیا روکےگی پاکستان میں ہم کروڑوں کی تعداد میں ہیں کیا حکومت یہ سمجھتی ہے ہم روک جائینگے عزادری سے؟؟ ہم اپنی جانوں پر تو کھیل سکتے ہیں مگر عزادری کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دے سکتے میں گلگت بلتستان کے غیور عوام کو یہ پیغام دینا چاہونگا اور قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی صاحب کا بھی یہی پیغام ہے کے اپنی صفوں میں اتحاد وحدت کو قائم رکھتے ہوۓ شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں شہید نے نصاب کے حوالے سے جو تحریک چلائی تھی وہ نہ مکمل ہے شہید کی روح بیتاب ہوگی کون ہوگا جو اسکو آگے بڑھائیگا ہم سمجھتے ہیں اس خطے کے علماء اور عوام کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کے اس مشن کو آگے بڑھائیں تا کہ وہ حقوق اپنی قوم کے لیے حاصل کر سکیں