جعفریہ پریس- اسلام آباد شیخ شہادت حسین ساجدی کی سربراہی میں شیعہ علما کونسل گلگت اور ہنزہ نگر کے مرکزی رہنماؤں کی اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سے خصوصی ملاقات کی – اس موقع پر شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ناظر عبّاس تقوی اور شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی بھی موجود تھےجبکہ ضلع گلگت اور ضلع ہنزہ نگر کے وفد میں ضلع گلگت کے صدر علامہ شیخ شہادت حسین ساجدی جنرل سیکرٹری شیخ سلطان علی ،سیکرٹری اطلاعات عارف حسین، شیخ گلاب حسین شاکری ،شیخ اقبال حسین توسلی اورشیخ شبیر حسین حکیمی شامل تھے- ملاقات میں گلگت بلتستان میں تنظمی سیاسی اور اجتماعی صورتحال پر گفتگو ہوئی-