تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی شیخ محسن نجفی کے جنازے میں شرکت

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی شیخ محسن نجفی کے جنازے میں شرکت

اسلام آباد : اراولپنڈی 10 جنوری 2024 ء قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مفسر قرآن، استاد العلما، حضرت آیت الله شیخ محسن علی نجفی کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں مرکزی سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید محمد تقوی نقوی مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سید سکند عباس گیلانی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان زاہد علی آخونزادہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان سید الطاف عباس کاظمی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسدا قبال زیدی سر براہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان وسطی پنجاب علامہ حافظ کاظم رضا نقوی سر براہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، سمیت دیگر علماء کرام، عہدیداران کارکنان مومنین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری امام جمعہ سکردو نے پڑھائی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم شیخ محسن علی نجفی کے فرزند علامہ شیخ اسحاق علی نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی ، و دیگر پسران و پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔