جعفریہ پریس – شیعہ عُلماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے تربیتی و فکری ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل کارکنان اور عہدیداران نے بھر پور شرکت کی – ورکرز کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازآں اضلاع نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کی – اضلاع رپورٹس کے درمیاں شیعہ علما کونسل کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ فیاض حسین مطہری نے اخلاقیات پر درس دیا- نماز ظہرین اور طعام کے مختصر وقفہ کے بعد ورکرز کنونشن کے دوسرے سیشن میں بقیہ اضلاع نے رپورٹس پیش کی- اس موقع پر شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما حُجّت اُلاسِلام والمُسلمین علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے تنظیمی سیاسی اور اخلاقی حوالے سے اسلام آباد سے ٹیلفونک خطاب کیا – کراچی ڈویژنل صدر حُجّت اُلاسِلام والمُسلمین علامہ شیخ جعفرعلی سبحانی نے کراچی کی تنظیمی رپورٹ پیش کی جبکہ شیعہ علما کونسل سندھ کے فنانس سکریٹری بردار حسنین مہدی نے فنڈز کو جرنیٹ کرنے اور دیگر حوالے سے کچھ تجاویز پیش کیں – حُجّت اُلاسِلام والمُسلمین علامہ سید ناظرعبّاس تقوی نے سندھ کی سیاسی، اجتماعی اور تنظیمی صورتحال بیان کی- علامہ سید ناظرعباس تقوی نے تربیتی و فکری کنونشن میں موجود تنظیمی کارکنان و عہدہ داران سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت ملک کی موجودہ صورتحال میں بڑی بڑی قوتوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہےاور آپریشن کی باتیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں افراتفری کی صورتحال ہے ایسے میں مکتب تشیع کے ماننے والوں کی آبادیوں میں سکون و اطمینان ہے اور انکے خلاف کوئی اقدام کا نہ ہونا یہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت اور پُرامن پالیسیوں کا ثمر ہے جنہوں نے ہمیشہ مثبت سوچ، پُرامن پالیسی، حکمت اور اتحاد بین المسلمین کے ذریعے دشمن کی تمام سازشوں کوناکام بنایا اور تشیع کی طاقت و قوت کا لوہا منوایا۔
یمن کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوےُ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حکومت پاکستان کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے تاکہ مشرق وسطٰی میں ہونے والے موجودہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔ کارکنوں کو چاہئے کہ قیادت سے عقیدت و محبت کے ساتھ اطاعت کرتے ہوۓ انکے ہر حکم پر لبیک کہنے کے لئے آمادہ و تیار رہیں۔ آخرمیں دعا امام زمانہ سے شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے ورکرز کنونشن کا اختتام پذیر ہوا-