جعفریہ پریس – شیعہ علماءکونسل پاکستان کی سندھ (تھرپارکر) میں غذائی قلت کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتوں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار، حکومت سندھ ہر ممکن اقدام اٹھائے،رفاحی و سماجی تنظیمیں بھی کارخیر میں خدمات کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ غذائی قلت کے باعث معصوم جانو ں کا ضیاع اور مختلف عارضوں میں مبتلا ہونا باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے اس سلسلے میں حکومت سندھ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہرممکن اقدام اٹھانا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ مجرمانہ غفلت برتنے والوں کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے کیونکہ مہذب معاشروں میں اس طرح کے واقعات کا جنم لینا لمحہ فکریہ ہےں اور بالخصوص اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست میں ایسے واقعات کا رونما ہونا تشویش سے کم نہیںہے۔