• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی عراقی سفیر سے ملاقات

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی عراقی سفیر سے ملاقات

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مظہر عباس علوی اور زاہد علی آخونزادہ وفد میں شریک

وفد نے زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عراقی سفیر کی مسائل کے حل کی یقین دہانی

اسلام آباد 13 اکتوبر 2022( جعفریہ پریس پاکستان )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں عراق کے سفیر محترم حامد عباس لطفا سے عراقی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مظہر عباس علوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔ وفد نے عراقی سفیر کو زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا اور زائرین کو درپیش مسائل جن میں ویزہ پالیسی، سرحد پر عدم سہولیات، زائرین کے طبی مسائل اور مالی مشکلات شامل تھیں کو حل کرنے کی گذارش کی اور اس ضمن میں متعدد سفارشات بھی پیش کیں۔ سفیر محترم حامد عباس لطفا نے زائرین کے مسائل کو بغور سنا اور ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ سفیر محترم نے کہا کہ پاکستان اور عراق کی عوام کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے زیارات پر جانے والے زائرین کی سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔