جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل ٹنڈوالہیار کے زیراہتتام ایک تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس کی صدارت شعیہ علماء کونسل ٹنڈوالہیار کے صدر علامہ سید عزیزاللہ شاہ نے کی، جس میں شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ یوتھ اورجے ایس او ٹنڈوالہیار کے کارکنان نے بھرپورانداز میں شرکت کی – اجلاس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی اورمتفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 13 رجب کو حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقعہ پر سالانہ جشن مولود کعبہ اورتاریخی ولایت ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام کارکنان بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق سالانہ جشن مولود کعبہ سے مقامی علماء اور ذاکرین حضرات سمیت شعیہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی خصوصی خطاب فرمائیں گے –
۔