جعفریہ پریس – 4 ستمبر کو صوبائی آفس شیعہ علما کونسل گلگت میں علما کرام ، تنظیمی برادران نے مختلف امور پر گفتگو کی بلخصوص تنظیم سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ جبکہ آفس سیکرٹری نے دفتری امور سے متعلق علما و تنظیمی احباب کو آگاہ کیا ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کو موصولہ رپورٹ کے مطابق ادھر شیعہ علماء کونسل آرگنائزنگ کمیٹی ضلع گلگت کی جانب سے تنظیم سازی مہم میں نپورہ گلگت میں یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کا ایک وفد جسمیں شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی ، شہید آغا سید ضیاالدین رضوی کے بڑے بھائی سید نظام الدین رضوی ، ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی ، ممبر آرگنائز کمیٹی حاجی مصطفی ، ریٹائزڈ DSPمحمد رمضان ، راجہ شبیر ، جے ۔ایس ۔او گلگت ڈویژن کے پریس سیکرٹری ثابت حسین شامل تھے۔ وفد نے نپورہ کا دورہ کیا اور تنظیم سازی کی موقع پر نپورہ میں علما ء کرام اور مومینن کی بڑی تعداد نے وفد کا استقبال کیا ۔ مومنین نے سید حسن شاہ کاظمی ، سید نظام الدین رضوی ، شیخ سجاد قاسمی ، سید قائم علی شاہ اور دیگر علما ء کرام نے خطاب کیا ۔ تنظیم سازی کے عمل کے دروان حاجی علی رہبر صدر منتخب ہوئے جبکہ حیدر علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ نپورہ کے علما ء کرام ٰ ، شیخ بشیر ، شیخ یسین، شیخ عالمگیر نجفی ، شیخ کرامت حسین نجفی شامل تھے ۔ علما کرام نے وفد کا شیکریہ ادا کیا اور شیعہ علما ء کونسل کے ساتھ بھر پور انداز میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
اسی طرح شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں سامی محلہ اورعلمدار محلہ کا تفصیلی دورہ کیا گیا ۔وفد میں شیخ مرزا علی صاحب سینیئر نائب صدر شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان، سید حسن شاہ کاظمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان، شیخ سجاد حسین کاظمی صدرشیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن، عمران حسین سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن، سید قائم شاہ جی آرگنائزر ضلع گلگت، شیخ اقبال کمیلی، شیخ ناصر حسین ناصری، ٹیکھدار حاجی غلام مصطفیٰ، ماسٹر ریاض حسین و دیگر تھے۔ اجلاس میں جناب اختر حسین کو صدر جبکہ جناب اخلاق حسین کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ علامہ شیخ مرزا علی صاحب نے نو منخب عہدیداران سےحلف لیا۔ اجلاس میں شریک افراد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہر حکم پر لبیک کہنے کی یقین دہانی بھی کرائی-