جعفریہ پریس ۔ شیعہ علماء کونسل بلتستان اسکردو کا ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدات صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان آغا سید محمد عباس نے کی- شیعہ علماء کونسل بلتستان کے تنظیمی اجلاس میں صدر شیعہ علماء کونسل بلتستان علامہ شیخ فدا حسن عبادی، سینئر نائب صدر آغا محمد باقر صاحب الحسینی، شیخ محمد نذیر، صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن اور صدر جعفریہ یوتھ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کے پرنسپل سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ کی والدہ کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں تنظیمی امور کا جایزہ لیا گیااورتنظیمی امورکومزیدمنظم کرنے پرتاکید کی گئی-