• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیر کا مانسہرہ میں شہید مسجد کا خصوصی دورہ

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر  نے مانسہرہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں دھماکہ سے شہید ہونے والی مسجد کا دورہ کیا- اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسلک کی عبادت گاہ کی بے حرمتی کرنا اسلام میں جائز نہیں یہ ایک مخصوص گروہ اسلام کے لبادہ میں اسلام کو بدنام کر رہا ہےاوریہ قبیح کام کسی مسلمان کا نہیں ہو سکتا۔علامہ محمد رمضان توقیر نے متولی مسجد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  مالی تعاون کیا اورکہا کہ قائد ملت جعفریہ بہت جلد اس مسجد کو پہلے سے بھی بہتر حالت میں تعمیر کرائیں گے۔
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ جلد از جلد مسجد کو دوبارہ تعمیر کرایا جائے اور دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو اگر سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے ہزارہ ڈویژن کے سنی شیعہ علماء سے اپیل کی کہ اتحاد ووحدت پرزیادہ سے زیادہ کام کریں تاکہ ایک قوت بن کر پاکستان کو دنیائے عالم میں اسلام کا مضبوط قلعہ متعارف کرائیں اور اسلام دشمن طاقتوں کی سازش کو ناکام و نامراد بنائیں۔