جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل خیرپور کے زیر اہتتام دہشت گردی، بدامنی، اغوا، چوری، ڈکیتی، بے روزگاری، قبضہ مافیا، بھتہ خوری، کرپشن، سیاسی، مذہبی اور دیگر مسائل سمیت شہید سید احسان رضا شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 16 فروری بروز اتوار وزیر اعلیٰ ہاوس خیرپورکے سامنے دئے جانے والے دھرنے کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عبّاس تقوی بھی دھرنے میں شرکت کے لیے خیرپور پہنچ گئے، دوسری طرف خیرپور انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کو وزیر اعلیٰ ہاوس جانے سے روکنے کے لئے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں – تاہم شیعہ علماء کونسل خیرپور کے صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اندازمیں احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اگر انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کیا تو تمام تر ذمہ داری اتظامیہ پرہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ پر امن احتجاج کل صبح ١٠ بجے حیدری امام بارگاہ سے ریلی کی شکل میں شروع ہوگا جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل سندھ کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عبّاس تقوی کریں گے اورریلی اپنے راستوں سے ہوتی ہوئی وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچ کرپرامن دھرنے کی صورت میں تبدیل ہوجایئگی جہاں پردہشت گردی، بدامنی، اغوا، چوری، ڈکیتی، بے روزگاری، قبضہ مافیا، بھتہ خوری، کرپشن، سیاسی، مذہبی اور دیگر مسائل سمیت شہید سید احسان رضا شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج رکارڈ کرایا جائے گا-
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات