تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آئندہ بلدیاتی انتخاب میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے بھرکے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اراکین کابینہ نے تنظیمی حوالے سے تجاویز اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ بلدیاتی انتخاب میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع پرشیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختونخوا کے صدرعلامہ محمد رمضان توقیر نے ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے صوبے میں اتحاد اور یگانگت کی فضاء قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا کہ ملک میں اتحاد و اتفاق کی پر امن فضاء ہی پاکستان کی بقاء کی ضامن بن سکتی ہے ماہ ربیع الاول میں ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر پر مبنی اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو برقرار رکھنے کی غرض سے صوبہ بھر میں پیغام مصطفیٰ (ص) کا نفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔