جعفریہ پریس – بروز جمعہ 20 فروری شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور میرس کا اجلاس ضلعی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی کے زیر صدارت رضویہ امام بارگاہ مل کالونی خیرپور میں منعقد ہوا، اجلاس میں اڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل معظم بلوچ ، سکھر ڈویژن کے صدر سید منور شاہ اور ضلعی سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ سید امتیاز حسین شاہ نقوی سمیت ضلع، تعلقہ جات اور سٹی عہداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز پر تلاوت قرآن پاک کے بعد شہدائے ملت بالخصوص شہدائے شکارپور، پشاور اور شہدائے اسلام آباد اور دیگر دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کی باقاعدہ کاروائی ضلعی سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ سید امتیاز حسین شاہ نقوی نے چلائی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر جناب حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار صرف لوڈ اسپیکر کے استعمال تک محدود ہے جبکہ ملک میں دہشتگردی میں ملوث قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں اور ریاست تماشاگر بنی ہوئی ہے۔ شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور میرس، شیعان پاکستان پر ظلم و ستم، منظم دہشتگردی اور ریاست کی بے حسی و نا انصافی کے خلاف آواز احتجاج بلند کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو شہدائے شکارپور کے چہلم میں ضلع خیرپور بھرپور شرکت کرے گا اور پورے ضلع سے 200 گاڑیوں پر مشتمل ” کاروان وفا ” شکارپور روانہ ہو گا۔ 21 فروری سے پورے ضلع کا تنظیمی دورہ شروع کیا جائے گا جس کے لئے ضلع اور تعلقہ سطح پر کارکنان اور عہدہ داران پر مشتمل کمیٹیان تشکیل دی جائیں گی جو پروگرام کو منظم کریں گی۔
اجلاس کے دیگر شرکاء نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ و بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پورا ضلع کاروان وفا کی صورت میں چہلم کے پروگرام میں بھرپور شرکت کرے گا۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی