• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری اطلاعات شیر محمد طوری کی دہشتگردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت – شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے، جب تک دہشت گردوں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائےگا اس وقت تک امن قائم ہونا ممکن نہیں اگر رےاست ہی مجرموں کو محترم سمجھے گی تو شہریوں کا محافظ کون ہوگا، شیر محمد طوری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ شیعہ علماءکونسل ضلع اسلام آباد کے صدر احمدعلی طوری کی بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماءکونسل ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری اطلاعات شیر محمد طوری کی دہشتگردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا جنہیں گزشتہ روز کوہاٹ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ ملک میں صحافی ، وکلاء سیکورٹی اہلکار ، ججز ،علماء ، بے یارو مدد گار مسافر اور عبادت گاہوں میں مصروف لوگوں تک کو تحفظ حا صل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست کی رٹ کو بحال نہیں کیا جاتا اور مجرموں ،قاتلوں اور دہشت گردوں کو احترام دینے کی بجائے ان پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا اس وقت ملک میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر کیسے ہوگا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ دہشت گرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں اور سر عام ریاستی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے جب تک حکومت اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھاتی اور جزاء سزا کا عمل شروع نہیں کیا جاتا اس وقت تک قوم میں اضطراب رہے گا اور بے گناہ عوام کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری رہے گا اس لئے حکومت کو کسی تاخیر کے بجائے فی الفور قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف قدم اُٹھانا ہوگا اور دہشت گردی کو اس کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا تبھی پاکستان صحیح معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر اُبھر سکتا ہے ۔
. شیعہ علماءکونسل ضلع اسلام آباد کے صدر احمد علی طوری نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید شیر محمد طوری کی دینی و ملی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائےگا