جعفریہ پریس – ( لاہور ) شیعہ علماء کونسل لاہور کے ضلعی صدر سید شمس عباس نقوی نے جامعہ نعیمہ کے ناظم اعلٰی ڈاکٹر راغب نعیی سے ملاقات کر کے پنجاب بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو کی .ڈاکٹر نعیمی صاحب نے کہا دہشت گردی ایک لعنت ہے جس کے بھنور میں ہم سب ہیں اس دہشت گردی کا شکار میرے والد محترم بھی ہوئے مگر یہ شیعہ وسنی اختلافات نہیں بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اہلسنت کے لیبادے میں کر رہے ہیں میں نے اور تمام اہلسنت بھائیوں نے تب ہی سب کو آگاہ کر دیا تھا کہ جو اپنی تنظیموں کے نام بدل کر اہلسنت کا نام استعمال کر رہے صرف ان کا مقصد تفرقہ بازی ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم پر امن لوگ ہیں اور کہا کہ امن کے حوالے سے جہاں کہیں آپ یاد فرمائیں گے ہم حاضر ہیں.نقوی صاحب نے تائید کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا.