جعفریہ پریس۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ، وفاق علماء شیعہ پاکستان اور جے ایس او کی طرف سے یارو لنڈ سندھ میں تبلیغی اجتماع رکھا گیا – جس میں مولانا نبی بخش دانش نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا تلاوت جبکہ مولانا فھیم عباس،مولانا صداقت اورجناب علامہ احمد علی طاھری نے خصوصی خطاب کیا – مقررین نے کہا کہ مکتب اہل بیت ہی اسلام صحیح ترجمان ہے جسے اہل بیت کی سیرت کی روشنی میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہماری زندگی میں اہل بیت کا کردار نظر آئے – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق پروگرام میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے کارکنان سمیت مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی-