شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے اعلی سطحی وفد کی سندھ حکومت کے اراکین سے ملاقات زائرین کے مسائل پر گفتگو
صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، ڈی سی سکھر عدیل رانا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے ساتھ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے وفد نے ملاقات کی اور قرنطینہ کے نام پر زائرین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں، ذہنی اذیتوں اور مجرمانہ سلوک پر برہمی کا اظہار کیا. جس پر امید کی جاتی ہے کہ ان شاء اللہ بہتر نتائج آنے کی توقع ہے. اس ملاقات میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، صوبائی سینئر نائب صدر علامہ سید اسد زیدی، سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ ریاض حسین الحسینی اور دیگر عہدہ داران وفد کے ہمراہ تھے.