• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے تحت اتحاد امت کانفرنس

اہل بیت اطہار ، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
 نظام مرجعیت ، ولایت فقیہہ مکتب اہل بیت کافخر ہے، رہبرانقلاب سے لے کر حافظ بشیر حسین نجفی تک تمام مراجع قابل احترام ہیں
قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی شیعیان حیدر کرار کے دلوں کی دھڑکن ہیں، اتحاد امت کانفرنس سے صدارتی خطاب
لاہور ( جعفریہ پریس پاکستان) شیعہ علماءکونسل پنجاب شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ اتحاد امت کی اشد ضرورت ہے۔ قرآن مجید کا حکم ہے کہ مسلمان امت واحدہ ہیں، تو وحدت کو عملی طور پر اختیار کرنا فرض ہے۔وحدت امت ، دہشت گردی اور فرقہ واریت کا بہترین علاج ہے ، قومی وحدت میں ہی عوام اور پاکستان کی بقا ہے۔ انتشار کسی بھی قوم اورملک کے مفاد میں نہیں رہا۔ سیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخی سے مسلمانوں کے دل آزاری ہوئی ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں گستاخوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ قائد ملت اسلامیہ علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں پہلے بھی ایسے مذموم عناصر کے ارادے ناکام بنائے تھے اور آئندہ بھی کسی کو اتحاد امت میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ اہل بیت اطہار ، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہیے،ایسے عناصر قوم میں انتشار کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمتہ الزہرا کی شان میں گستاخی کرنے کی کسی کو جرات نہیں ہو سکتی تھی مگر کچھ عناصر ہیں جو امن و امان کو تباہ کرنے کے لیے ایسے جاہلوں کو استعمال کررہے ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ قومی قیادت ایسے لوگوں کو مسترد کر چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ سبطین سبزواری نے شیعہ علما کونسل لاہور کے زیر اہتمام قومی مرکز میں عظمت فاطمة الزہرا ؑاتحاد امت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے علامہ محمد افضل حیدری،مولانا محمد حسین اکبر،مولانا امجد علی عابدی،مولانا حافظ کاظم رضا، مفتی عاشق حسین بخاری،مولانا عاصم مخدوم،قاسم علی قاسمی، شوکت علی اعوان ، جعفر علی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔