پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے براہ راست ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی،مرکزی نائب صدر حسنین مہدی،صوبائی صدر سندھ علامہ اسد اقبال زیدی،سیکرٹری جنرل علامہ رضی حیدر زیدی ، علامہ کامران عابدی ، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے سینئر نائب صدر علامہ سید عزیز اللہ شاہ، اعزازی نائب صدر مولانا جی ایم کراروی اور ڈویژنل صدر کراچی مولانا سید حسن رضا رضوی،مولانا سید رضی جعفر نقوی سمیت سندھ بھر سے علماء کارکنان ، ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن تنظیم عزاداری کے عہدیداران ، آئمہ جمعہ و جماعت سمیت ذاکرین عظام اور عوام کی بڑی تعداد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا خطاب سنا
کراچی نشترپارک
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی نشترپارک میں پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کی دوسری نشست جاری ، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی مرکزی نائب صدر حسنین مہدی ، صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی علامہ رضی جعفر نقوی ، علامہ نثار احمد قلندری سمیت مرکزی تنظیم عزاداری جعفریہ الائنس سمیت دیگر تنظیموں اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کی صوبائی کابینہ سمیت عوام و کارکنان کی بڑی تعداد شریک