جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان نواب شاہ کی جانب سے مذہبی،سیاسی اور سماجی رہنماء شہید سید جاوید حیدر شاہ تقوی کی بیسویں برسی امام بارگاہ یاد کربلا میں منائی گئی۔برسی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ محمد باقر نجفی نے کہا کہ اس ملک میں عدل اور انصاف جیسی کوئی چیز نہیں کیونکہ بیس سال گذار گئے پر شہید جاوید شاہ کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے اور نا ہی انہیں سامنے لایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید جاویدکی گئی مذہبی و سماجی خدمتیں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی اور ان جیسا شخص صدیوں بعد جنم لیتا ہے جو معاشرے کے لیے ایک نعت ہوتے ہیں۔انہوں نے علامہ عباس کمیلی کے فرزندمولانا علی اکبر کمیلی کے قتل کی سخت الفاظوں میں مذمت کی اور تین دن کے سوگ اور پر امن مظاہروں کا اعلان کیا،اسی موقع پر مولانا کفایت حسین کریمی،مولوی عابد زرداری،محمد حسین چانڈیو،مولانا سید نیاز حسین شاہ،مولانا محمد عالم مری،امتیاز علی چانڈیو اور دیگر نے خطاب کیا ۔بعد میں نوحہ خوانی کی گئی اور نیاز تقسیم کیا گیا۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات