• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو رکنی وفد گلگت بلتستان پہنچ گیا

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو رکنی مرکزی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں سکردو پہنچ گیا ہے۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل ہیں۔ سکردو ائیرپورٹ پورٹ پر علماء و زعمائے قوم نے وفد کا استقبال کیا۔ استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر تشریف لانے والے رہنماؤں میں علامہ شیخ رضا بہشتی، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ شیخ شبیر صابری، علامہ شیخ احمد حسین ترابی،محترم شبیر حافظی ،گلگت بلتستان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری یوسف آخونزادہ، حاجی محمد الیاس اور سید مبشر کاظمی شامل تھے۔ بعد ازان قافلے کی صورت کارکنان اور رہنماؤں نے مرکزی وفد کو قیام گاہ پہنچایا۔ جہاں بلتستان کے رہنماؤں سے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی اور تنظیمی، سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔