تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ہنگامی اور اہم اجلاس – ملک بھر میں جمعۃ المبارک کو سخت احتجاج کا اعلان – الحمدللہ ہم میدانوں کے فاتح ہیں

جعفریہ پریس – الیکشن ٹریبونل کے اعلان کے بعد شیعہ علماء کونسل کا حمایت یافتہ ایم این اے شیخ اکرم کو نااہل قرار دے کر تکفیری شرپسند سرغنہ مولانا احمد لدھیانوی کو ایم این اے قرار دیدیا گیا ۔ جس پر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مرکز میں (راولپنڈی) اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔ جس میں مختلف عہدیداروں نے شرکت کرتے ہوئے تازہ ترین صورتحال پر اپنی آراء اور تجاویز پیش کی ۔ اجلاس میں صورتحال کو مختلف پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا اور قرار داد پیش کی جائے گی ۔اجلاس میں شریک عہدیداروں نے پاکستان کے مومنین سمیت تمام مظلوموں کی شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی مسلک یا قوم کے خلاف قدم نہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے اور اس کی چھتری میں ہزاروں قاتلوں اور سفاک دھشتگردوں کو کھلی چوٹ ملی ہوئے ہے اور جہاں چاہتے ہیں اور جب چاہتے ہیں جلسہ جلوس کر کے اپنی غلیظ زبان اور تکفیری نعروں سے اس علاقے کا امن و امان کا تہیس نیس کر دیتے ہیں ۔مگر حکمران اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اس تمام صورتحال کے با وجود وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا یہ دعوی کہ تکفیری شرپسند گروپ کے سرغنے کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ، پاکستان کی باسیوں کیلئے ایک طرف تو لمحہ فکریہ ہے اور دوسری جانب افسوسناک موقف , اوررانا ثناء اللہ کو اس طرف متوجہ کریں گے کہ پاکستان میں سب سے بڑا دھشتگرد ملک اسحاق جس نے 100سے زائد بیگناہوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے وہ اس تکفیری گروپ کا سینئر نائب صدر ہے اور اس کے با وجود رانا ثناء اللہ کس منہ سے یہ جملہ بول سکتے ہو! کہیں یہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے تحفہ تحائف کی کارستانی تو نہیں ؟

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمدللہ ہم میدانوں کے فاتح ہیں جب کہ کچھ قوتیں ان شرپسند عناصر کو چور دروازے سے اندر گھسانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ اس میں بھی ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ہم واضح طور پر اور فخر سے کہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ان کے مقابلے میں ہونگے اور جس طرح ماضی میں ہر میدان میں ان کو شکست دے کران کو ذلت سے دوچار کیا تھا ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ان کو ذلیل کرتے ہوئے انہیں میدانون میں شکست دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لشکر جھنگوی کو موجودہ حکومت ، مکمل طور پر شیلٹر دے رہی ہے ان سفاک قاتلوں کو نہ تو سزا دی جارہی ہے اور نہ ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے اور بلعکس سزائے موت کے قانون کو معطل کر کے ان شرپسند اور خونی قاتلوں کے حوصلوں کو بلند کیا جارہا ہے اور ریاست کا یہ رویہ کسی ایک مکتب یا قوم کے خلاف نہیں جا رہا بلکہ پاکستان کے خلاف قدم ہے اور اس سے قرآن پاک سے محاربہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ آخر میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ شیعہ علماء کونسل نے اس فیصلے کی کاپی بھی طلب کر لی ہے اور انشاء اللہ شیخ اکرم اور شیخ وقاص سپریم کورٹ رجوع کریں گے جس کی مکمل سرپرستی اور انتظامات شیعہ علماء کونسل کی ہوگی اور اس حوالے سے وکلا بھی ہم تیار کریں گے ۔ اجلاس کے بعد جعفریہ پریس کے نمائندہ کے ایک سوال پر علامہ عارف واحدی نے کہا کہ جھنگ کے صوبائی حلقہ میں بھی شیخ راشدہ یعقوب کے خلاف بھی اس تکفیری شرپسند ٹولے نے کیس کیا ہوا ہے اور اس پر بھی ساز و باز کیا جارہا ہے جس کے خلاف ہم میدان میں موجود ہیں اور اس پر بھی ہم کام کر رہے ہیں ۔