• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں میں خود کش بم دھماکہ کی شدید مذمت ۔تین روزہ سوگ کا اعلان

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اورشیعہ علماء کونسل پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں میں خود کش بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دعوے زیادہ ہیں ،عملی طور پر دہشت گرد آزادانہ طور پر کاروائیاں میں مصروف ہیں۔ اور دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں کاروائیاں کرتے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظرآتے ہیں، میلاد مصطفی پر حملہ اتحاداُمت پر حملہ ہے۔ میلاد مصطفی ؐ پرآوردہشتگردوں کو گرفتارکرکے کیفرو کردار تک پہنچایا جائے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے انہوں نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔