• حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب
  • اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کانفرنس
  • ملک کا امن شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خاتمے میں مضمر ہے، علامہ شبیرمیثمی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا ویڈیو لنک اجلاس اہم فیصلہ جات

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلٰی سطحی وفد کی رانا ثناءاللہ سے ملاقات

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں اعلٰی سطحی وفد نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان سے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ملاقات کی اور انہیں ملت جعفریہ کے خلاف صوبے بھر میں ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا اور ملت جعفریہ پر عائد شیڈول فور کے متعلق گفتگو کی ۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی، سینئر نائب صدر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، نائب صدر سردار کاظم علی حیدری، ضلع لاہور کے صدر شمس عباس نقوی، توقیر حسین بابا، علی قاسمی، علی عمران علوی اور دیگر رہنما شامل تھے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے وزیر قانون کو راولپنڈی اور چشتیاں سمیت صوبے بھرمیں جلائے جانے والی مساجد، امام بارگاہوں اور نجی املاک کے نقصان کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی اور مطالبہ کیا کہ مذہبی اور نجی املاک کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے وزیر قانون پر واضح کیا کہ ہمیں  نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاری، تشدد، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر تشویش ہے- علامہ عارف حسین واحدی نے وزیر قانون کو قائد محترم کا پیغام بھی پہنچایا کہ اگر بیگناہ افراد کو گرفتار کیا گیا تو لوگ قیادت سے توقع رکھتے ہیں، اگر ہم نے اعلان کیا تو پھر پیچھے نہیں ہٹیں گے –
شیعہ علماء کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کسی ایک فرقے یا مذہب کی نہیں، بلکہ صوبے بھر کے عوام کی ہے۔ چشتیاں اور راولپنڈی میں مساجد اور امام بارگاہوں کے ہونے والے نقصانات کے ازالے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں کسی جگہ روایتی جلوسوں اور مجالس عزا پر کوئی پابندی نہیں، رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ ان کی طرف سے وزیر قانون ہونے کے حوالے سے جانبداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر کسی جگہ پولیس تنگ کر رہی ہے تو ان کے نوٹس میں لایا جائے۔ ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے گرفتار کئے گئے بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا اور کمشنر کو حکم جاری کیا کہ جس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں انہیں رہا کیا جائے ، وزیر قانون نے وفد کو یقین دہانی کرائی  کہ چادر ور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کیا جائے گا  اور پورامن لوگوں کو شیڈول فور سے نکالا جائے گا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ وہ کلین چٹ نہیں دیتے، لیکن وزیر قانون کے بارے میں شک و شبہات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ رانا ثناءاللہ خاں اپنے کئے گئے وعدوں پر عمل کریں گے۔