تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی آئی سندھ سے اہم ملاقات

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے انسپکٹر جنرل (سندھ پولیس) سندھ اور CCPO کراچی سمیت اعلی سکیورٹٰی ذمہ داران
سے ملاقات کی- ملاقات میں وفد نے سندھ بھر میں جاری شیعہ نسل کشی بالخصوص کراچی شیعان علی (ع) کے روزانہ کی بنیاد پر قتل عام اور خیر پور میں شیعان علی (ع) کے جان و مال کو درپیش سنگین خطرات٬ تکفیری دہشت گردوں کی آذادانہ طور پر اشتعال انگیز اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نا صرف ملت جعفریہ بلکہ اتحاد بین المسلمین کے لیے بھی نهایت نقصان ده قرار دیا اور تکفیری دہشت گردوں کو لگام دینے٬ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور فوجی عدالتوں میں پیش کرنے کا پر زور مطالبہ کیا-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے ۲۱ ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کو قیام امن کے لیے مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور قیام امن کے لیے سندھ پولیس کی کوششوں کو مذید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا٬
علماء کرام کے وفد نے دہشت گردوں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کی جانوں کے ضیاع پر بھی اظهار افسوس کیا-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد میں مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر حسن میثمی٬ صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی٬ صوبائی نائب صدر برادر کاظم شاه٬ صوبائی سیکریٹری مالیات برادر حسنین مهدی٬ کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ جعفر علی سبحانی٬ کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری علامہ فیاض حسین مطهری اور ضلع خیر پور کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی شریک تھے-
اس موقع پر آئی جی سندھ نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کو ملت جعفریہ کے تحفظات کے ازالے اور قاتلوں کی جلد گرفتاری سمیت ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا-