جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی زیارتی دورے پرمشہد مقدس پہنچ گئے . جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی مشہد مقدس میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے علاوہ مراجع عظام , علماء کرام اور طلباء سے ملاقات کرینگے جبکہ جمعرات کو بعد از نماز مغربین دفتر تبلیغات مشہد مقدس کے کانفرنس ھال میں دفاع تشیع پاکستان کانفرنس سے خصوصی خطاب فرمائینگے-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بروز منگل بعد نماز مغربین دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ مشہد کا دورہ کیا اوردفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ مشہد کی مجلس نظارت اور کابینہ کی مشترکہ تنظیمی نشست میں شرکت اور خطاب کیا –
تفصیلات کے مطابق اس نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازآں نمائندہ قائد و دفتر مشہد مقدس کے مہتمم محترم مولانا وحید علی ساجدی نے ابتدائیہ کلمات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کو مشہد مقدس میں تشریف آوری پرخوش آمدید کہا انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے عظیم الشان اور کامیاب اجلاس پرہم علماء مشہد کی طرف علامہ عارف حسین واحدی اور ان کی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں مولانا وحید علی ساجدی نے اکہا کہ اس عظیم اجلاس سے تمام کارکنان اور ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں اور ان تمام مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا ہے جن کا دعوا تھا کہ قومی قیادت فرد واحد اور بے یار و مددگار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ اس اجلاس نے ثابت کردیا کہ پوری قوم کے خواص اور عوام اپنے محبوب قائد کے ہر حکم پر لبیک کہنے کیلئے آمادہ و تیار ہیں اور اس عظیم سرمایہ پر فخر کرتے ہیں۔ دفتر مشہد مقدس کے مہتمم محترم مولانا وحید علی ساجدی نے علامہ عارف حسین واحدی کو شعبہ مشہد کی جانب سے دفتری فعالیت اور کارکردگی سے بھی آگاہ کیا – اس تنظیمی نشست میں دفتر مشہد کے اراکین اور سینئرزبزرگان جن میں سیکریٹری مجلس نظارت مولانا سید عقیل حیدر زیدی , مولانا عطا محمد باقری, مولانا سید موسی رضا نقوی, مولانا نثار حسین مھدوی, مولا ناغلام مرتضی کاظمی, نایب صدر مولانا سید عمران حیدر نقوی ,مسئول امور طلاب مولانا سید عرفان حیدر نقوی ,مسئول امور ثقافت اصغر حسین حسینی ,جنرل سیکریٹری مولانا احمد حسن ترابی ,مسئول نشرو اشاعت ساجد رضا اسدی, مولانا حسن کاظمی, مولانا الفت حسین ساقی ,برادر عون باقر جعفری اور سید مظہر حسین شاھ نقوی نے شرکت فرمائی ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت