شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کا فیصل آباد کا دورہ
فیصل آباد :-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مرکزی وفد نے فیصل آباد علی مسجد میں علماء و زعمائے قوم سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔ وفد کا استقبال شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ وسطی پنجاب کے آرگنائزر علامہ سید حسین عسکری نقوی، علامہ نصرت حسین اور علامہ اعجاز حسین مہدی اور دیگر زعمائے قوم و اکابرین ملت نے کیا۔ اس موقع پر تنظیمی احباب نے مرکزی وفد کو تنظیمی صورتحال پر بریف کیا اور علاقائی صورتحال سے متعلق جائزہ پیش کیا، بعدازاں اپنے خطابات میں علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ مظہر عباس علوی، علامہ ناظر عباس تقوی، زاہد علی آخونزادہ سمیت دیگر مقررین نے قومی پلیٹ فارم کے کو قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی ہدایت کی روشنی میں مظبوط اور منظم بنانے پر زور دیا۔ اور تنظیمی احباب سے جلد تنظیم کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا عزاداری سید الشہداء کے خلاف اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے اور فیصل آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں عزاداری پر کاٹی گئی ایف آئی آرز کو فوری واپس لے۔ انہوں نے عوام سے عزاداری سید الشہداء خلاف ہر سازش سے متحد ہو کر نبردآزما ہونے کی امید ظاہر کی۔